کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن ملتوی ہونے پر سابق کرکٹرز بھی غمزدہ ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے انتظامی غفلت کے سبب پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی ہونے پر پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ہماری کرکٹ کی ساکھ خراب ہوئی،

لوگوں کی زندگیوں اور ملک کی عزت سے کھیلا گیا، میں وزیر اعظم عمران خان اور اعلیٰ حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے تحقیقات کروائیں۔

انہوں نے کہ بائیو ببل کو محفوظ بنانا میڈیکل پینل کی ذمہ داری تھی، مکمل چھان بین کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے، میڈیکل پینل کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے،

اپنا تبصرہ بھیجیں