پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے نئی تاریخ کیلیے 3 ونڈوز پر غور

183

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کو رونا کیسز کے باعث ملتوی ہونے والی پی ایس ایل 6 کی نئی تاریخ کے لیے 3 ونڈوز پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی میں زمبابوےکی سیریز کے بعد کی ونڈو کو استعمال کرنے کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔


ذرائع کے مطابق مئی، ستمبر یا دسمبر میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز ہوسکتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ ستمبر اور دسمبر میں بھی ونڈوز نکالنےکے آپشن پر غور ہوا ہے۔

خیال رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے7کو رونا کیسز آنےکے بعد پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا اور

ایونٹ میں اب تک 14 میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ وسیم خان نےکہا کہ پاکستان سپرلیگ کا التوا پاکستان کرکٹ کا نقصان ہے ، ایونٹ کے لیے ونڈو تلاش کرکے میچز مکمل کروائیں گے ۔