مایوس نہ ہوں۔ پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے کےبعد ڈیل سٹین اور بین کٹنگ کا پاکستانیوں کے لئےویڈیو پیغام

142

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے ملتوی ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈیل اسٹین اور بین کٹنگ کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔ ڈیل اسٹین کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل میں ہم مومینٹم حاصل کرنے لگے تھے کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہوگیا۔


اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہوا ہے لیکن شائقین امید کا دامن مت چھوڑیں، جب ٹورنامنٹ بحال ہو گا اچھی کار کردگی کا سلسلہ برقراررکھیں گے۔ بین کٹنگ کا کہنا تھاکہ ٹورنامنٹ کا ملتوی ہونا سب کیلئے مایوس کن ہے اور میں دوبارہ پاکستان آنے کو تیار ہوں۔