محمد عباس نےانگلش کاؤنٹی کرکٹ جوائن کرلی، ویڈیو پیغام جاری

167

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیسٹ فاسٹ بولر محمدعباس کا ہیمپشائر کرکٹ سے معاہدہ طے پا گیا۔ فاسٹ بولر رواں ‏برس انگلش کاؤنٹی کھیلیں گے۔ ‏ محمدعباس 7 میچز کیلئے ہیمپشائر کو دستیاب ہوں گے وہ 23 اپریل تک ہیمپشائر کرکٹ کےہمراہ ‏رہیں گے۔


ہیمپشائر نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے فاسٹ بولر کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے جب کہ ‏محمد عباس نے بھی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے دلی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو بیان میں بولر نے کہا کہ مجھے ہیمپشائر میں شامل ہونے پر واقعی خوشی ہے اور میں اس ‏سمر سیزن میں ٹیم کے ساتھ شامل ہونے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا۔