’کچھ عناصرچاہتے تھے کہ پی ایس ایل دبئی منتقل ہو جائے اور۔۔۔‘ سابق کپتان سلمان بٹ نے تہلکہ خیزانکشاف کر دیا

133

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ کچھ عناصرچاہتے تھے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان سے نکل کر ایک مرتبہ پھر واپس متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہو جائے۔


سلمان بٹ نے کہا کہ یو اے میں ٹی 10 لیگ اور آئی پی ایل کا انعقاد ہوا اور اس دوران پورا ہوٹل بک تھا جس میں تمام ٹیمیں ٹھہریں اور اس ہوٹل کا پورا سٹاف بھی بائیو سیکیور ببل کا حصہ رہا

جس کے باعث کسی بھی مسئلے کے بغیر لیگز کا انعقاد ممکن ہو سکا اور یہی کچھ پاکستان میں بھی کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پی ایس ایل کو دبئی منتقل کرنا چاہتے ہیں،

معلوم نہیں کہ اس کے پیچھے مقصد کیا ہے اور ان خبروں کی کتنی سچائی ہے اور ایسا کون چاہتا ہے لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کوئی ذاتی مفادات کی خاطر ایسا کرنا چاہتا ہے۔