”پی سی بی نےایک فرنچائز کے مالک کو کھلاڑیوں کے ساتھ یہ کام کرنے پربھی معاف کر دیا تھا “لاہور قلندرز کے سی ای او راناعاطف نے اندر کی بات بتا دی

134

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایونٹ کے دوران بائیوسیکیور ببل کےنفاذ میں نا کام رہا ہے ۔


رانا عاطف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی بائیوسکیور ببل نافذ کرنے میں نا کام رہا اور ایک فرنچائز کے مالک کو کھلاڑیوں کو

گلے لگانے پر بھی معاف کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو کاغذوں پر بائیو سکیور ببل نہیں بنانا تھا بلکہ اسے ہوٹل میں نافذ کرنا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

عاطف رانا نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ کو رونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں یا آفیشلز پر جرمانے عائد کیے جانے چاہیے تھے۔