عماد وسیم کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں، ایسی خبرکہ مبارکباد دینےوالوں کی لائن لگ گئی

150

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ کا سیزن چھ تو ملتوی ہو گیا لیکن عماد وسیم کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، پاکستانی کھلاڑی والد بن گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق عماد وسیم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خوشخبری سنائی، انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام

’ عنایہ عماد ‘ رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نزاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔عماد وسیم کے نکاح کی تقریب

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں