کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ پر اس وقت کو رونا کے بادل منڈلا رہے ہیں جس کے پیش نظر فرنچائزز مالکان اور پی ایس ایل انتظامیہ کے درمیان ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں کرکٹ لیگ کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔


تفصیلات مطابق کو رونا وائرس کے بڑھتے ہوئےکیسز کے باعث کھلاڑیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے، اب تک پی ایس ایل میں سات کیسز سامنے آ چکے ہیں، موجود ہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے

آسٹریلوی کھلاڑی ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل سیزن چھ سے دستبردار ی کا فیصلہ کر لیاہے، کراچی کنگز کے آل راﺅنڈر ڈین کرسٹین 12 بجے کی فلائٹ سے دبئی روانہ ہو گیے۔

پی سی بی حکام اور فرنچائز مالکان کے درمیان ورچوئل اجلاس جاری ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس بھیج کر ملکی کرکٹر ز سے پی ایس ایل کومکمل کروانے یا پھر پی ایس ایل کو کچھ وقت کیلئے ملتوی کرنے کے آپشن پر غور جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں