کو رونا وائرس کے بڑھتے ہوئےکیسز کے باعث پاکستان سپر لیگ کا سیزن چھ ملتوی کردیا گیا

116

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑھتے کو رونا کیسزکے باعث پی ایس ایل کو ملتوی کر دیا گیاہے، نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کو رونا وائرس کے بڑھتے ہوئےکیسز کے باعث


پاکستان سپر لیگ کا سیزن چھ ملتوی کر دیا گیاہے کو رونا کے سامنے آنے والے کے کیسز کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کوتحفظات تھے اور وہ لیگ چھوڑ کر جانا چاہ رہے تھے

جس کے پیش نظر اب کرکٹ لیگ کو ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند دن قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کو رونا ٹیسٹ مثبت آ یا تھا جس کے بعد

تمام افراد کے دوبارہ کو رونا ٹیسٹ کروائے گئے جس میں مزید تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور گزشتہ روز تک کو رونا وائرس سے متاثرہ افراد کی سات تک پہنچ گئی تھی۔