کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں میچ میں پہلی فتح، کپتان سرفراز احمد نےجیت کاکریڈٹ کس کودے دیا؟جانیے

128

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رواں ایونٹ کی پہلی جیت حاصل کرلی، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان کو جیت کیلئے 177 رنز کاہدف دیا جو تاہم ملتان کی ٹیم 19.4 اوورز میں 154 رنز بناسکی۔


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اہم مرحلوں پر اچھی باؤلنگ اور بہتر فیلڈنگ کی وجہ سے میچ میں کامیاب ہوئے۔

انکا کہنا تھا کہ آج جو چانس لیا اس نے پے بیک کیا باولر ز نے بھی اچھی باولنگ کی۔ سپنرز نے بہترین باولنگ کی، آج جو ٹیم کھیلی وہ بہتر ٹیم ہے۔ عثمان خان نے اپنی پہلی اننگز میں بہترین بیٹنگ کی۔

ڈیل اسٹین اور محمد حسنین نے بھی اچھی باولنگ کی۔ فیلڈنگ بھی اچھی رہی، آج ہم نے کافی چیزیں نئی ٹرائی کی ہیں جن کا فائدہ ہوا۔آاج اوپننگ سٹینڈ بھی اچھا ملا۔