کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا جو تاہم ملتان کی ٹیم 19.4 اوورز میں 154 رنز بناسکی۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ملتان سلطانز کو 22رنز سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان سپر لیگ 6 میں یہ پہلا موقع ہے کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم فتحیاب ہوئی ہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان رضوان احمد کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بہترین کارکردگی نہ دکھا سکا۔محمد رضوان 50 گیندوں پر 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ گیند لگنے سے کافی درد ہو رہا ہے، فوری طور پر اسکین کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کرکٹ پریشر کی گیم ہے مگر آج ہم پریشر ہینڈل نہیں کرسکے، نواز اور قیس نے آج بہترین باؤلنگ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں