کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ کے تیرہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ 189 رنز کاہدف کراچی کنگز نے آخری اوور میں 4 وکٹ پر حاصل کر لیا، بابر اعظم 77 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں اب تک کی پچز بلے بازوں کے لیے بہت زیادہ مدد گار ہیں

جس سے باؤلرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کر تے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ محمد نبی اور بابر اعظم نے بہترین بیٹنگ کی، پشاور زلمی کے پاس

اچھے باؤلرز ہیں مگر ہمارے بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کی، میچ جیت کر خوشی ہوئی ،اگلے میچز میں بھی وننگ فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں