ہماری ٹیم کےچانسز ختم‘ سرفراز احمد کھل کربول پڑے، حیران کن بات کہہ دی

240

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ سرفراز احمد 41 گیندوں پر 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں اسلام آباد نےہدف 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے پاس اب کوئی چانس نہیں ہے، اگر ایک بھی غلطی کی تو واپسی کا راستہ نہیں بچے گا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ان کی فارم اچھی تھی لیکن وکٹ پر ٹائم نہیں ملا۔ پہلے چار اوور میں ان کی وکٹیں گریں جس کی وجہ سے بیٹنگ اچھی نہیں ہوسکی۔

پہلے وکٹیں حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کی ٹیم کے پاس کوئی چانس باقی نہیں رہ گیا، اگر ہم نے اب کوئی غلطی کی توواپسی کاراستہ نہیں بچے گا۔