پی ایس ایل ،کھلاڑی کا کو رونامثبت آنے کاواقعہ، پاکستان کرکٹ بورڈ اب کیا کرنے جارہاہے؟حکمت عملی کااعلان کر دیا

96

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہاہے کہ کل 244 پی سی آرٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان کےنتائج آ گئے ہیں، تین افراد کےٹیسٹ رپو رٹ مثبت آئی ہے جنہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے،ایک ٹیم کے ٹیسٹ کانتیجہ آنا باقی ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بائیوسیکیور ببل میں اس وقت تین سو کے قریب لوگ ہیں ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے

فواد احمد کا کو رونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم ان کا دوبارہ ٹیسٹ آج شام کو ہو گا ،نیشنل سٹیڈیم کے سٹاف اور براڈ کاسٹ کریو کے 112 افراد کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے ہیں،

کل 244 پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان کے نتائج آ گئے ہیں، تین افراد کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جن میں دو غیر ملکی کھلاڑی اور ایک سپورٹنگ سٹاف شامل ہے،


انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ، ایک ٹیم کے ٹیسٹ ہو گئے ہیں اور ان کانتیجہ آنا باقی ہے۔ پی ایس ایل کی آرگنائزنگ کمیٹی فرنچائز مالکان اور ٹیم منیجرز کے ساتھ تین بجے ورچوئل میٹنگ کرنے جارہی ہے،

جس میں ٹیم مالکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ نیشنل سٹیڈیم کے سٹاف کے ٹیسٹ بھی کیے گئے 112 کے براڈ کاسٹ کریو کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں، 244 لوگوں کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور نتائج آ گئے ہیں،

ایک ٹیم کے ٹیسٹ ہو گئے ہیں جن کا نتیجہ آنے والا ہے، اور ٹیسٹوں کی تعداد تین بجے پی ایس ایل کی آرگنائزنگ کمیٹی ، فرنچائز اونرز اور ٹیم مینجرز کے ساتھ میٹنگ کر نے جارہی ہے،

جس میں پروٹوکول کی یاد دہانی کروائی جائے گی ، میٹنگ میں ماسک اور مناسب فاصلہ رکھنے کیلئے کہا جائے گا۔ سمیع برنی کا کہنا تھا کہ ہر تین دن کے بعد پی سی آرٹیسٹ کیے جائیں گے، 50 فیصد کراوڈز اسٹیڈیم میں موجود ہو گا ۔