کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سکس کے 11 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔کراچی کنگز کے 186 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز نے 187 رنز کاہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔


فخر زمان اور بین ڈنک نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کو 119 رنز کی قیمتی شراکت فراہم کی۔ 152 کے اسکور پر فخر کرسٹیان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 54 گیندوں پر 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں