محمد حفیظ سےتعلقات کی خرابی پر سرفراز احمد کا تہلکہ خیزبیان، حیران کن بات کہہ دی

320

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد حفیظ سے میرے تعلقات خراب نہیں ہیں ،بس اتنا ہی کہہ سکتا ہوں ،بڑوں نے اس معاملے پر بولنے سے منع کیا ہوا ہے اس لیے


نجی نیوز چینل سماءنیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر محمد حفیظ کو مجھ سے کوئی مسئلہ نہیں تو مجھے بھی حفیظ بھائی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

بڑوں نے اس معاملے پر بولنے سے منع کیا ہوا ہے اس لیے اس بارے میں مزید بات نہیں کر سکتا ۔ اعظم خان کی فٹنس سے متعلق بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اعظم خان اچھے کھلاڑی ہیں،

جب وہ پچ پرکھڑے ہو جاتے ہیں تو مخالف ٹیم مشکل میں آجاتی ہے لیکن کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹنس بہت ضروری ہے، اگر کسی بھی کھلاڑی نے کرکٹ کھیلنی ہے تو اسے اپنی فٹنس کو اہمیت دینا ہو گی ۔