بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ نہ ہوا تو پھر کہاں کھیلا جائے گا؟احسان مانی نےمداحوں کو زبردست خبر سنادی

127

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی حکام کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسان مانی نے بتایا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ ممکن نہ ہوا تو


اگر بھارت میں نہ ہوا تو پھر متحدہ عرب امارات میں کرایا جائے گا۔ کمیٹی چاہتی ہے کہ 31 مارچ سے پہلے اس بارے میں فیصلہ کرلیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کھیلنے کیلئے ہمیں تحریری یقین دہانی چاہیے۔

بھارت میں کھلاڑیوں، سٹاف، مداحوں اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ آئی سی سی کے ساتھ ہماری ایک اور میٹنگ ہے جس میں یہ معاملہ اٹھایا جائے گا، انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ

وہ اس معاملے میں ہمیں اعتماد میں لیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کے حوالے سے کہا کہ یہ کھیل سے زیادہ سیاسی گراؤنڈ ہے کیونکہ اسے مودی کے شہر میں تعمیر کیا گیا ہے۔