کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی کا کو رونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والا آج کا میچ کل تک ملتوی کردیا گیا۔


نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آج سات بجے کے بجائے کل 7 بجے شروع ہو گا۔ گزشتہ روز کھلاڑیوں کا کو رونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن کا نتیجہ آج سامنے آیا تو

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی روک لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں