بابراعظم پاورہٹر تو نہیں لیکن پھر بھی ۔۔۔‘فاف ڈوپلیسز نے پاکستانی کپتان کی حیران کن صلاحیت کےبارے میں بتا دیا

138

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسزنے بابراعظم کی حیران کن صلاحیت بتا تے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاور ہیٹر نہیں سمجھے جاتے لیکن پھر بھی ان میں ایسی صلاحیتیں ہیں کہ


ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں صرف چھکوں کی برسات ضروری نہیں بلکہ ایسے کرکٹرز زیادہ کارآمد ہیں جو وکٹ پر قیام کر کے مکمل تکنیک کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

بابر اعظم میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو آنے والے وقتوں میں بابر اعظم کو ویرات کوہلی، کین ولیمسن یا پھر اسٹیو اسمتھ کے ہم پلہ کر سکتی ہے لیکن ابھی بابر اور ان میں فرق یہ ہے کہ

بابر نوجوان ہیں جبکہ دیگر پلیئرز گزشتہ کئی سالوں سے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرتے آ رہے ہیں، امید ہے کہ آنے والے چند سالوں میں بابر اعظم اس ہی مقام پر پہنچ جائیں گے جہاں آج کوہلی یا دیگر ہیں۔