میں دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ کرکٹ کیلئے میں نےکتنی محنت کی ہے اسی لیے وکٹ لے کر اتنےجوش کے ساتھ بھاگتا ہوں

101

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے عمران طاہر کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ کرکٹ کیلئے انہوں نے کتنی محنت کی ہے اسی لیے وکٹ لے کر وہ اتنے جوش کے ساتھ بھاگتے ہیں۔


عمران طاہر نے کہا کہ انہوں نے کرکٹ کیلئے بہت زیادہ محنت کی ہے۔ اکثر اوقات لوگ ایک یا دو سیزن میں ڈراپ ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہوجاتے ہیں اور کرکٹ چھوڑ دیتے ہیں لیکن

وہ مسلسل محنت کرتے رہے ہیں۔ عمران طاہر کے مطابق وہ لاہور میں ایک دکان پر کام کرتے تھے اور ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہے، پاکستان میں آٹھ سال تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی لیکن انہیں کسی نے نوکری پر نہیں رکھا۔

عمران طاہر نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو چیمپیئن بنوانے کیلئے ہی پاکستان آئے ہیں، اگرچہ ان کی ٹیم کا آغاز اتنا اچھا نہیں رہا لیکن اگلے میچز میں وہ بہتر پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔