عمر اکمل کےخلاف کیس میں ہم جیت کر بھی ہار گئے‘ پی سی بی کےقانونی مشیرنے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

128

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ کےقانونی مشیر کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی عالمی عدا لت میں ہم عمر اکمل کے خلاف جیت کر بھی ہار گئے ہیں۔ پی سی بی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر نے بتایا کہ


بتایا کہ کھیلوں کی عالمی عدالت میں عمر اکمل نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ انہیں سزانہیں ملنی چاہیے جبکہ پی سی بی کا موقف تھا کہ اگر دوسزائیں ہیں تو انہیں اکٹھے نہیں چلنا چاہیے۔

عدا لت نے قرار دیا کہ ایک سزاٹھیک ہے اور ایک سزادرست نہیں ہے، جب سزاہی ایک رہ گئی تو ہماراقانونی نقطہ ہی ختم ہو گیا۔ پی سی بی کے قانونی مشیر کا کہنا تھا کہ

کر پشن کے بارے میں ہم بہت سنجیدہ ہیں، ہماری جیت کبھی نہیں ہوتی، ہم جیت کر بھی ہارتے ہیں، کیونکہ یہ ہمارے کرکٹرز ہیں اور ان کے خلاف کوئی بھی کار روائی دل پرپتھر رکھ کر کی جاتی ہے۔