لاہور قلندرز کے خلاف عماد وسیم نے باولنگ کیوں نہیں کی ؟اور شکست کی وجہ کیا تھی، عماد وسیم بتا دیا

181

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کر اچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے لاہور قلندرز کے خلاف خود باولنگ نہ کرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی جانب سے لیفٹ ہینڈڈ بلے باز کھیل رہا تھا تو میں نے سوچا کہ


خود کے بجائے محمد نبی سے چار اوور کروانے چاہئیں لیکن اس کام نہیں بن سکا، مجھے لگا کہ ہمارے پاس بہت گیند باز ہیں جو مقابلہ کر لیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا اور

لاہور قلندرز نے اچھی بلے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جس طرح میچ کے شروع میں گیند بازی کی اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان اور

ڈیوڈ ویز کو اس جیت کا کریڈٹ جاتا ہے ۔عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے بلے بازی کے دوران آخری چار اوورز میں کم رنز بنائے ،ہمیں 40سے 50رنز بنانے چاہیں تھے ۔