کراچی کنگز سے میچ جیتنے کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کراچی والوں کو چھیڑ دیا، حیران کن بات کہہ دی

211

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل کے 11 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے جس پر لاہور قلندرز نے 187 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔


لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ آج کے میچ کا پریشر تھا لیکن جس طرح فخر زمان اور بین ڈنک کی پارٹنر شپ لگی تو یقین آگیا تھا کہ اگر ایک اوور اچھا مل گیا تو

ہم میچ جیت جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اورحارث روف نہ صرف باولنگ بلکہ فیلڈنگ کے شعبے میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، یہ دونوں کھلاڑی

مکمل پیکج ہیں جو کہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان نے مزید کہا کہ ابھی تک مثبت کرکٹ کھیل رہے ہیں کوشش کریں گے کہ آگے بھی یہ ہی موومنٹم جاری رکھیں۔