کراچی کنگز کی شکست کا ذمہ دار کون ؟راشد لطیف نے ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ اہلیان کراچی،غصے سےلال پیلےہو جائیں

423

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق پاکستانی وکٹ کیپر اور سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان ہو نے والے پورے میچ کا تبصرہ یہ ہے کہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے


سابق سٹار وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ عماد وسیم نے ایک اوور بھی نہیں کیا ،اس کی وجہ معلوم نہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ جب پہلے دو اوورز میں عامر اور دوسرے باؤلر نے

دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر لیا تو انہوں نے سوچا کہ ہم تیز باؤلر لگا کر مزید آؤٹ کر لیتے ہیں لیکن پھر ٹائم نکلتا گیا، پھر یہ محمد نبی کو لے آئے اور ان سے ساتواں ،نواں اور تیرواں اوور کروایا ،

میچ کو تبدیل کرنے میں محمد نبی کا بڑا کردار رہا ہے، اگر عماد وسیم تیسرا یا پانچواں اوور کر لیتے تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہو سکتا تھا۔


راشد لطیف کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز نے اگر کسی کھلاڑی کو تبدیل کرنا تھا تو دانش عزیز ایسا بیٹسمین ہے جو لیفٹ ہینڈر ہے، اس میچ میں لیفٹ ہینڈر نے زیادہ رنز کئے ہیں چاہے بین ڈنک ہوں، چاہے شرجیل ہوں یا فخر زمان ہوں،

آخری اووروں میں محمدعامر کو قصور وار نہیں قرار دیا جا سکتا، گیم کے اختتام پر گیند گیلی ہو جاتی ہے، اسلام آباد یونائٹیڈ نے 197 آرام سے چیز کر لیا تھا۔ سابق سٹار وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ اس میچ کا کریڈٹ لاہور قلندر کے بین ڈنک اور فخر زمان کو جاتا ہے

جنہوں نے حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد 100 رنز سے زیادہ کی پارٹنر شپ لے کر گئے۔ دوسری جانب کر اچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے لاہور قلندرز کے خلاف خود باولنگ نہ کرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ

لاہور قلندرز کی جانب سے لیفٹ ہینڈڈ بلے باز کھیل رہا تھا تو میں نے سوچا کہ خود کے بجائے محمد نبی سے چار اوور کروانے چاہئیں لیکن اس کام نہیں بن سکا۔