ملتان سلطانز کے خلا ف دھواں دار بیٹنگ کے بعد بابراعظم نے اپنی عمدہ بلے بازی کی وجہ بتا دی

98

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کراچی کنگز کے بلے باز بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف نا قابل شکست اننگز کھیلی اور 60 گیندوں پر 90 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے بتا یا کہ ہر میچ میں مزید بہتری کی ضرورت ہوتی ہے، کوشش کرتا ہوں کہ پچھلی اننگز سے سیکھوں اور اگلے میچ میں غلطیاں نہ دہراﺅں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹنگ کو انجوائے کرتا ہوں اور پلان کے مطابق کھیلتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز نے جیسے میچ کا آغاز کیا تھا ایسا لگ رہا تھا کہ

ٹوٹل ہدف دو سو سے زائد ملے گا لیکن باولرز نے اچھی باولنگ کر کے ملتان سلطانز کو دو سو رنز نہیں کرنے دئیے جو ہمارے لیے اچھا رہا۔