اب کتنےلوگ پی ایس ایل کے میچزگراؤنڈ میں دیکھ سکیں گے؟این سی اوسی نے خوشخبری سنادی

84

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
این سی اوسی نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر نے کی اجازت دے دی۔ این سی او سی نے سینما گھر اورمزا رات 15 مارچ سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔


این سی اوسی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ این سی او سی نے 15مارچ سےان ڈورشادی کی تقریبات کی اجازت دے دی ہے لیکن کو رونا ایس اوپیز پرسختی سے عمل کرنا ہوگا۔

این سی او سی نے ایس او پیز کے تحت مزا رات بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دفاترکے 50 فیصد لوگوں کے گھرسے کام کر نے، کاروباری مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

این سی او سی نے پلےآف میچزمیں ایس اوپیزکے تحت تمام شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی، سٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شائقین کو اجازت دی جائے گی۔