آئی سی سی میں حیران ہو رہا ہوں کہ آخراس بات کی اجازت کیوں نہیں دی گئی“ شاہد خان آفریدی میدان میں آ گئے

285

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی پی ایس ایل کے دوران امپائرز کی جانب سے باﺅلرز کی کیپ پکڑنے پر عائد پابندی پر حیران ہیں جن کا کہنا ہے کہ مجھے اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی۔


تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’آئی سی سی میں حیران ہوں کہ امپائرز کو باﺅلرز کی کیپ پکڑنے کی اجازت کیوں نہیں ہے حالانکہ

وہ بھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی طرح بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہیں، حتیٰ کہ میچ کے آخر میں ہاتھ تک ملانے کی اجازت نہیں ہے۔‘ شاہد آفریدی نے اس کیساتھ حیرت سے سوال کرتے ایموجی کا استعمال بھی کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد بائیو سیکیور ببل میں کیا جا رہا ہے تاہم اس دوران امپائرز کو باﺅلرز کی کیپ پکڑنے کی اجازت نہیں ہے۔