پی ایس ایل میں شامل وہ ستارہ جس نےٹرائل کیلئے بھی اپنے دوست سے جرابیں تک ادھار مانگی تھیں

254

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس میں ملتان سطانز کے حصہ بائولرشاہنواز دھانی نے بتایا ہے کہ پہلی مرتبہ کرکٹ کے ٹرائل دینے کے لیے ان کے پاس جرابیں اور جوتے تک نہ تھے، انہوں نے اپنے دوست سے لے کر انڈر 19 کے ٹرائل دیئے،


والد چاہتے تھے کہ وہ پڑھ لکھ کر سرکاری نوکری کریں، گھر میں ٹی وی دیکھنے کی بھی اجازت نہیں تھی کیونکہ ان کے والد کو لگتا تھا کہ یہ پڑھائی چھوڑ کر ٹی وی دیکھنے بیٹھ جائیں گے۔

شاہنواز دھانی نے بتایا کہ انہیں کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا، اس لیے وہ چھپ کر کرکٹ کھیلتے رہتے تھے، ایک دن لاڑکانہ ریجنل کرکٹ کے ایک عہدیدار گاؤں میں آئے اور میری بولنگ دیکھ کر مجھے

لاڑکانہ انڈر 19 کے ٹرائلز میں آنے کی دعوت دی، جب ٹرائلز دینے کے لیے گیا تو میرے پاس جوتے اور جرابیں نہیں تھیں،میں نے اس وقت تک ہارڈ بال سے کرکٹ نہیں کھیلی تھی لیکن میں نے ٹرائلز میں کامیاب ہو کر انٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا۔