پہلے دو تین اوورز میں میرے بلے پر بال آہی نہیں رہا تھا لیکن پھر،سنچری بنانے والے شرجیل خان نے شاندار بات کہہ دی

108

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
اسلام آباد 5 وکٹوں سے فتحیاب، شرجیل خان نے پی ایس ایل 6 کی پہلی سنچری اسکور کی۔ شرجیل خان نے 55 گیندوں پر8 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی وہ 105 اور بابر اعظم 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔


کراچی کنگز کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے کہا ہے کہ شروع میں بال رک کر آرہا تھا، پچ ڈبل پیس تھا مگر بابر اعظم کے مشوروں سے سینچری تک پہنچنے میں مددملی۔

شرجیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے دو تین اوورز میں شاٹس لگانے کی کوشش کی لیکن ان کے بلے پر بال آہی نہیں رہا تھا، جب ان سے شاٹس نہیں لگ رہی تھیں تو بابر اعظم نے انہیں انتظار کرنے کو کہا۔

پاور پلے کے بعد شاداب خان کے اوور میں چار چھکے لگانے کے بعد اعتماد کافی بڑھا جس کا فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پچ فاسٹ باؤلرز کے ساز گار تھی،