پشاور زلمی کے کپتان بلے بازوں کی کارکردگی سے خوش، جیت کا کریڈٹ کس کو دے دیا؟جانیے

182

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دیا جو پشاور نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوے پشاورزلمی کے وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ملتان نے ہماری امید سے زیادہ سکور کئیے، مگر بلے بازوں نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے باز میچ وننگ کھلاڑی ہیں، کامران اکمل، حیدر علی اور شعیب ملک کے ساتھ ساتھ تمام بیٹسمین اچھی فارم میں ہیں۔ب طور کپتان میرے لیے

ان سنئیر کھلاڑیوں کے ساتھ کافی آسان ہے۔ آج وکٹ بہت اچھا تھا، ہمیں امید تھی کہ 170 سے 180تک سکور ہوگا مگر ملتان نے بہت اچھی بیٹنگ کی، اور ہمارے بولر محمد عمران نے بھی بہت اچھی بولنگ کی۔