لاہور قلندرز نے گلیوں سے ایک اورستارہ ‘ ڈھونڈ نکالا، سلمان مرزا کس طرح پی ایس ایل میں پہنچے؟جانئے

93

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لاہور قلندرز نے اس سے قبل گزشتہ پی ایس ایل سیزنز میں حارث رﺅف ، شاہین شاہ آفریدی اور دلبر حسین جیسے کھلاڑیوں کو متعارف کروایاہے جنہوں نے قومی ٹیم میں جگہ بنائی اور پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں


اب لاہور قلندرز کی ٹیم ایک اور ستارہ لاہور کی گلیوں سے ڈھونڈ لائی ہے جس کا نام ’ سلمان مرزا ‘ ہے۔ سلمان مرزا لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام میں سامنے آئے ہیں،

ان کا کہناہے کہ لاہور کی گلیوں میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلا کرتا تھا، لاہورقلندرز نے موقع دیاہے اور یہاں تک پہنچا دیا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہیرو تو نہیں بنا لیکن ایک دن ضرور بنوں گا،

لاہور قلندرز کو کریڈٹ ہے کہ ہم جیسے پلیئرز کو گروم کیا اور یہاں تک پہنچایا ۔سلمان مرزانے کہا کہ دوبارہ اوپن ٹرائلز کے بعد پی ڈی پی ٹورنامنٹس فیصل آباد ، لاہور کی نمائندگی بھی کی۔