ہم نے آخر میں یہ کام اچھا نہیں کیا، ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے شکست کی بڑی وجہ بتادی

200

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پشاور زلمی نے ملتان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور کو جیت کیلئے 194 رنز کاہدف دیا جو پشاور نے 4 وکٹوں کے نقصان پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19 اوورز میں حاصل کر لیا۔


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوے ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم نے رنز تو کافی کئیے تھے، مگر آخری اوورز میں اچھی باولنگ نہیں کرسکے جس کا نقصان ہوا۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ بھی آخری اوورز میں باؤلرز نے زیادہ رنز دے دئیے تھے۔ اس میچ میں باؤلرز سے یارکر اچھی طرح نہیں ہوئے۔

شاہنواز نے کافی جان سے باؤلنگ کی، ان سے آخری اوور اچھا نہیں ہوا مگر انہوں نے بہتر باؤلنگ کی۔ پہلے میچ میں ہم دس سے پندرہ رنز کم بنائے تھے مگر اس میچ میں اچھا ٹارگٹ سیٹ کیا تھا۔