حارث رؤف بات کرنے آئے تو محمد حسنین پیچھےآکر کھڑے ہوگئے اور پھر لائیوٹی وی پر ایسی،حرکت کردی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

99

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے تیسرے روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز کے خاتمے پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب حارث رؤف ٹاک کرنے آئے۔


لاہور قلندرز کے حارث رؤف پی ایس ایل میزبان زینب عباس کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین ان کے پیچھے آکر کھڑے ہوگئے۔ چند سیکنڈز تک تو محمد حسنین کا منصوبہ سمجھ نہیں آیا لیکن پھر انہوں نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو کمر پر اتنی زور سے چٹکی کاٹی کہ ان کی لائیو کوریج کے دوران ہی چیخ نکل گئی۔