پشاور زلمی کے حیدر علی نے میچ میں جیت کاراز بتادیا، حیران کن با کہہ دی

183

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دیا جو پشاور نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے بلے باز حیدر علی نے کہا ہے کہ ملتان کے باؤلرز نے میرے پسندیدہ زون میں باؤلنگ کی جس کا فائدہ اٹھایا۔ انکا کہنا تھا کہ

جب بیٹنگ کے لیے آیا تو یہ سوچ تھی کہ اپنی ٹیم کو جتوانا ہے۔ میں ون ڈاؤن کی پوزیشن سے تیار بیٹھا تھا کہ جب بھی بھیجیں گے تو اچھا کھیلنا ہے۔ شعیب ملک کے ساتھ کھیلنے کا فائدہ ہوا

انہوں نے مجھے کافی اعتماد دیا۔ واضح رہے کہ حیدر علی نے آٹھ گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے تھے۔