کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف دھواں دار بلے بازی کرنے والے محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور قلندرز کی اننگز کے چار سے پانچ اوورز ہونے کے بعد میں نے خود ون ڈاﺅن کھیلنے کی درخواست کی تھی۔
محمد حفیظ نے کہا کہ پہلے مجھے بتایا گیا تھا کہ میں نمبر چار پر کھیلوں گا لیکن جب چار سے پانچ اوورز گزر گئے تو میں نے کوچ سے کہا کہ مجھے ون ڈاﺅن پوزیشن پر کھیلنے کیلئے جانے دیں،
کوچ کی مہربانی ہے کہ انہوں نے میرے جذبات کو سمجھا اور میری بات مان لی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے میدان میں جانے کے بعد میں نے اپنی مہارت کو استعمال کیا
جس کے باعث اچھے نتائج آئے، میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے ٹیم اور وقت کی ضرورت کے مطابق کھیلتے ہوئے اپنا کردار ادا کروں جس سے ٹیم کو فائدہ پہنچے۔