شاداب خان نے جیتنے کے بعد بھی اپنی ٹیم کی خامیوں سے پردہ اٹھا دیا، حیران کن بات کہہ ڈالی

186

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز کے 150 کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوے اسلام آباد یونایٹد کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہمارے پاس بیٹنگ میں گہرائی تھی، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم روزانہ اس طرح کھیلتے رہیں۔

یہ ہمارا پہلا میچ تھا۔ اس لیے لڑکے مومنٹم میں نہیں تھے، ایسے حالات میں ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فہیم اشرف بھی اسی وجہ سے جلدی آؤٹ ہوے۔

پہلا میچ جیتنے کے بعد آپ کو کافی اعتماد مل جاتا ہے۔ میں کچھ عرصے کے بعد کرکٹ کھیل رہا ہوں، لہذا دباؤ تھا اور امید ہے کہ اگلے میچ میں اور بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کروں گا۔