پشاور زلمی کودھول چٹانےوالے لاہور قلندر کے شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں اپنی معصومانہ خواہش کااظہار کردیا

151

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لاہور قلندرز کے نائب کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن سکس کا پہلی مرتبہ فتح سے آغاز کیا ہے، ایونٹ کی شروعات اچھی ہو تو ٹیم کا مورال بلند ہوجاتا ہے۔


پشاور زلمی کو شکست دینے اور لاہور قلندر کے فاتحانہ آغاز پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ پہلی بار پی ایس ایل کے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی ہے،

کسی ایونٹ کی شروعات اچھی ہو تو اس سے ٹیم کا مورال بلند ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن کی پرفارمنس سے بہت اعتماد ملا، نئی بال پر نیٹ میں بہت محنت کی

جس کا صلہ ملا جبکہ راشد خان کے آنے سے بولنگ لائن مضبوط ہوئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن کا ٹاپ باؤلر بننا چاہتا ہوں۔