محمد حفیظ نے اپنی شاندار بلے بازی کا راز بتادیا، شاندار بات کہہ دی

76

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپرلیگ کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے اور قلندرز نے 179 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔


محمد حفیظ نےآج اپنی ففٹی صرف 24 گیندوں پر مکمل کی تھی۔ اور 6 چھکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوے لاہور قلندرزکے بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال سے اپنی ٹائمنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے بلے بازی میں بہتری آئی ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں زور سے شارٹ مارنے کی بجائے گیند کو ٹائم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، خوشی اس بات کی ہے جس چیز پر محنت کی اس کا پھل ملا ہے۔