کرکٹ سےجڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کادورہ مکمل کر کے جانے والے کاگیسو ربادا ایک انٹرویو کے دوران اہم بات کردی اور پاکستانیوں کے دل خوش کر دئیے۔ کاگیسوربادا صرف ٹیسٹ سیریز کھیل کر واپس ساؤتھ افریقہ چلے گئے تھے، وہ ٹی ٹونٹی سیریز کاحصہ نہیں تھے۔
کاگیسو ربادا نے پاکستان میں ایک انٹر ویو کے دوران بھی یہی کہا تھا کہ پاکستان آکر کھیلنا میرے لئے خوش گوار لمحہ تھا۔ پاکستان ایک خوبصورت اور زبردست ملک ہے۔
کل ایک انٹرویو کے دوران کاگیسو ربادا نے کھل کر پاکستان کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دورہ پاکستان اور آئی پی ایل کے درمیان کسی ایک کو سلیکٹ کرنا پڑ تا تو
میں پاکستان کو سلیکٹ کرتا۔ دورہ پاکستان آئی پی ایل سے کہیں زیادہ اہم تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سب سے زیادہ اہم ہے، پیسے تو آپ کسی بھی لیگ سے کما سکتے ہیں۔