سرفراز احمد نے محمد حفیظ سے ساری رنجشیں بُھلا کرشائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔

53

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 6 میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دھواں دار بیٹنگ کر کے لاہور کو فتح دلوانے والے محمد حفیظ سے ساری رنجشیں بُھلا دیں،


سرفراز احمد نے ساری رنجشیں بُھلا کر میچ کے اختتام پر انہیں ٹیموں کو لِیڈ کرنے کے لیے راستہ دے کر شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔ گزشتہ روز سرفراز احمد کی جانب سے حفیظ کو ٹیمیں لیڈ کرنے کیلئے راستہ دیے جانے کے اقدام پر سوشل میڈیا صارفین بھی سابق کپتان کے اس اقدام پر خوش ہیں اور انہیں داد دے رہے ہیں۔