پروفیسر اورلیفٹیننٹ ’مولا جٹ‘ بن گئے، کوئٹہ کے باؤلرز پر ذراترس نہ کھایا، لاہور قلندرز نے اس شاندار طریقے سے میچ جیت لیا کہ،شائقین ہکا بکا رہ جائیں

40

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے چوتھے میچ میں لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نو وکٹوں سے شکست دیدی۔ لاہور قلندر نے 179 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔لاہور قلندر کی جانب سے


فخر زمان اور محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر کیا۔فخر زمان ن52 گیندوں پر82 رنز بنائے۔ ان کی اننگر میں آٹھ چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔ محمد حفیط نے 33 گیندوں پر 73رنز بنائے۔

محمد حفیظ کی اننگز میں پانچ چوکے اور چھ چھکے شامل ہیں۔ ان کی پی ایس ایل میں یہ اب تک کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے سہیل اختر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے واحد وکٹ سپن باؤلر زاہد محمود نے حاصل کی۔ قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر178رنز بنائے تھے۔