لاہور قلندرز کی ٹیم کو بڑاجھٹکا، تگڑا ترین غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر واپس چلا گیا

121

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر کگاتار دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔ کامیابی کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی ٹیم کو بڑاجھٹکا لگ گیا،


افغانستان کے کھلاڑی راشد خان پی ایس ایل 6 چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے۔ ذرائع کے مطابق راشد خان زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں مصروفیت کے باعث چلے گئے،

انھوں نے لاہور قلندرز کی طرف سے صرف دو میچز میں حصہ لیا۔ راشد خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ فینز کی سپورٹ اور پیار کا شکر گزاروں ہوں ، انشاء اللہ آئندہ سال اکھٹے ہونگے۔

واضح رہےکہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کے لاہور قلندرز کے دونون میچ جیتنے میں راشد خان کا بھی اہم کردار تھا، پہلے میچ میں صرف 41 رنز دیے تھے اور دوسرے میں کرس گیل کی اہم ترین وکٹ حاصل کی تھی۔