کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کوچ معین خان نےپی ایس ایل میں شامل ٹیموں کے لئےخطرے کی گھنٹی بجا دی

37

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کوچ معین خان نے کہا ہے کہ کرس گیل دنیا کی کسی بھی ٹیم میں ہوں فرق پڑتا ہے لیکن بد قسمتی کی بات ہے کہ وہ ابتدائی طور پر صرف دو میچ ہی کھیل سکیں گے،


سابق سٹار وکٹ کیپر معین خان نے اپنے بیٹے اعظم خان کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی اعظم خان سے توقعات بہت بڑھ گئی ہیں، کوئی بھی پلیئر جب اچھا کھیلتا ہے تو

یقینی طور پر لوگوں کی توقعات بڑھ جاتی ہیں، ٹی ٹین، ایل پی ایل اور پی ایس ایل کے سیزن فائیو میں بھی اس نے اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا تھا، مجھے امید ہے کہ

وہ اپنی فٹنس پر خصوصی توجہ دے گا تاکہ وہ تسلسل کے ساتھ پرفارم کر سکے، اسے اپنی ذمہ داری کا احساس ہے اسی لئے اب وہ بہت محنت کر رہا ہے،


فتنس اس کے کیرئیر کے لئے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں بہتر پرفارم نہیں کر سکی تھی لیکن اس دفعہ ہماری تیاری اچھی ہے اور کوشش کریں گے کہ رواں سیزن میں ہم ٹائٹل جیتیں،

اس دفعہ ٹیم بہت اچھی کمپوز ہوئی ہے، سینئر پلیئر واٹسن ریٹائرڈ ہو گئے تھے، وہ کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے جس کی وجہ سے ہم نے کرس گیل کو لیا ہے، وہ ٹی 20 کے ایک سینئر پلیئر ہیں اور انہوں نے اس فارمیٹ میں 14 ہزار سے زیادہ

رنز بنائے ہیں، ٹم بینٹن کو لیا ہے جو کہ ٹی 20 فارمیٹ میں بہت اچھے اوپنر ہیں اور کئی ریکارڈ ان کے پاس موجود ہیں، افغان رائٹ آرم لیگ سپنر قیس ایک ایسا پلیئر ہے جس نے

دنیا کی کافی ساری لیگز میں اچھا پر فارم کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس دفعہ ہماری اچھی ٹیم بن گئی ہےاور ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ٹائٹل جیتیں۔