سرفراز احمد آپے سے باہر ہو گئے، شکست کا زمہ دار کس کوقرار دے دیا؟ حیران کن بات کہہ ڈالی

583

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ میں پیر کا دن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے بھیانک رہا، ٹیم 178 اسکور کر کے میچ ہارگئی، کپتان سرفراز احمد اپنےغصہ پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے، فیلڈنگ کے دوران وہ شدید ٹینشن میں دکھائی دیئے،


حفیظ کے ساتھ چند روز قبل ہونے والی ٹویٹر جھڑپ کے بعد میدان میں دونوں سنجیدہ دکھائی دیئے جبکہ سرفراز نے میچ کے اختتام پر حفیظ کو اچھی اننگ کھیلنے پر کوئی مبارکباد نہیں دی۔

سرفراز احمد پوری اننگ میں ایک نامعلوم دبائو کا شکار دکھائی دیئے، کیچز ڈراپ کئے جانے پر وہ اپنے فیلڈرز پر بولتے رہے جبکہ دوسری جانب عثمان شنواری کو پڑنے والی مار پر تو وہ آپے سے باہر ہوگئے،

انہوں نے عثمان شنواری کے قریب چلتے ہوئے مسلسل بولنا شروع کردیا کہ دیکھ کر بائولنگ نہیں کر رہے، دیکھ بھی رہے ہو کہ پیچھے پڑنے والی بال چھکے کی شکل میں باہر جاتی ہے ،


پھر بھی شاٹ پچ بال کر رہے ہو، ایک موقع پر سرفراز احمد نے دماغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکا استعمال کرو، سرفراز مسلسل ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہے جس پر شنواری سرجھکائے سنتے رہے،

انہوں نے ایک بار بھی پلٹ کرجواب نہیں دیا۔ اس سے قبل کیچ ڈراپ ہونے پر بھی انہوں نے فیلڈرز کو ڈانٹا، بعد میں خراب فیلڈنگ پر وہ مسلسل بولتے رہے۔ میچ کے بعد سرفراز نے نہایت دل گرفتہ انداز میں کہا ہے کہ

ا یسے بیٹسمینوں کےجب کیچز ڈراپ کئے جائیں گے تو پھر جیتنا ممکن نہیں رہےگا، ٹی 20 ویسے بھی مختصر سے وقت کی گیم ہے، ایک چانس دینے کا مقصد میچ ہاردینا ہے، یہ ایک افسوسناک عمل ہے، اسے بہتر کرنا ہوگا، ورنہ ہر میچ میں مار پڑے گی۔

سرفرزا احمد نے اپنے بائولرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جب پلان کے مطابق طے شدہ جگہ پر گیندیں نہیں کریں گے تو پھر مار ہی کھائیں گے، سرفراز احمد اپنے فیلڈرز کے ساتھ ساتھ اپنے بائولرزسے بھی خفا دکھائی دیئے۔