پوری ٹیم کی ایک ہی منزل ہے، اس بار پی ایس ایل جیتناہے، فخر زمان نےدبنگ اعلان کردیا

24

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں زلمی کو شکست دے کر اس پی ایس کا فاتحانی آغاز کر دیا ہے، میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوے لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کہتے ہیں کہ پوری ٹیم کا ایک ہی ٹارگٹ ہے کہ


پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن جیتنا ٹارگٹ ہے، گزشتہ برس فائنل کھیل کر امید جاگی ہے کہ ہم کچھ کر سکتے ہیں۔ فخر زمان زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سوفیصد کارکردگی کے

ساتھ پی ایس ایل جیتنےکیلئے بڑی محنت کی ہے، گزشتہ برس آغاز اچھا نہیں تھا لیکن مجموعی کارکردگی اچھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے کے لئے محنت کی ہے،

میں نے اپنی ٹیکنیک اور مہارت کو بہتر بنانے کے لیے بہت کام کیا ہے۔ فخر زمان کا کہنا تھا کہ میں نے انفرادی ٹرینر کے ساتھ فٹنس پر محنت کی ہے، فینز کو اچھے رزلٹ دوں گا۔