گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں 25 مارچ کو پی ایس ایل کی کن ٹیموں کا میچ ہوگا؟سب سے بڑی خوشخبری آگئی

272

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
معروف گلوکار و میزبان فخر عالم نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 (پی ایس ایل) کے اختتام پر دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمائشی میچ کروایا جائے گا۔


اپنے ویڈیو پیغام میں فخر عالم نے بتایا کہ بلوچستان کے لوگ چاہتے تھے کہ گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں بڑاتہلکہ کرایا جائے، ہم نے کوشش کی کہ پی ایس ایل 6 کا کوئی آفیشل میچ ہوجائے لیکن

ابھی آئی سی سی کے کچھ سٹینڈرڈز پورے ہونے باقی ہیں جس کی وجہ سے پی ایس ایل کا کوئی مقابلہ اس سٹیڈیم میں نہیں ہوسکتا۔ فخر عالم کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو

وسیم خان نے بلوچستان حکومت کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے کہ پی ایس ایل کے اختتام پر 25 مارچ کو گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرایا جائے گا۔