ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان نے اپنی شاندار کار کردگی کاراز بتا دیا

186

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی شاندار فارم کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی محنت، کوشش اور ہمت پر کوئی سودے بازی نہیں کر تا،


تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ایک بیان میں محمد رضوان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور

کبھی محنت پر سودے بازی نہیں کی، کوشش کرنا میرے ہاتھ میں ہے جبکہ نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں، بیٹنگ کرتے وقت یہ نہیں سوچتا کہ گیند سپن ہورہا ہے یا زیادہ سوئنگ ہو رہا ہے

بلکہ جس طرح کی بھی باﺅلنگ ہوتی ہے اس کا بلاخوف سامنا کرتا ہوں۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے ملتان سلطانز کی قیادت سنبھالنے والے وکٹ کیپر بلے باز نے مزید کہا کہ


ہماری ٹیم میں کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلے ہی ٹاپ لیول پر کپتانی کر چکے ہیں اس لئے میرے لئے کام آسان ہو گیا ہے، ٹیم میٹنگ میں بھی کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ ہر کوئی اپنی پوزیشن پر کپتان ہے اور

ہر کسی کو اپنی ذمہ داری لینا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے لئے بس اتنا ہی کافی ہے کہ کھلاڑی گراؤنڈ میں اپنی 100 فیصد کارکردگی دیں اور جیت کیلئے کردار ادا کریں،

باقی نتیجہ کیا آتا ہے یہ اللہ کےہاتھ میں ہے۔ محمد رضوان نے فیلڈ میں سابق کپتان شان مسعود کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ شان مسعود جب کرس لین کی جگہ فیلڈنگ پر آئے تو بھرپور انرجی کے ساتھ اپنا کر دار ادا کیا۔

نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں لیکن محنت کرنے والوں کو صلہ ضرور ملتا ہے۔ کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں