یونس خان نے سرفراز احمد کومشورہ دیتے ہوئے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کےمستقبل کی نوید سنادی

106

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کو مشورہ دیتے ہوئےکہاہےکہ وہ دوسروں کی جانب دیکھنے کی بجائے سب سے پہلے انہیں اپنے آپ کو دیکھنا چاہئے کیونکہ


اگر لیڈر مضبوط ہو تو ٹیم خود بخود اکٹھی ہو جاتی ہے،سرفراز احمد کو چاہئے کہ وہ اپنے کوچ اور مینجر کے ساتھ بیٹھ کر پلاننگ کریں ،اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ایک بار پھر

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹاپ فور میں نظر آئے گی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سٹار کرکٹر یونس خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر ایسی فرنچائز ہے

جس کی فین فالونگ بہت زیادہ ہے اور پی ایس ایل سکس میں لوگوں کو اس ٹیم سے توقعات بھی بہت ہیں تاہم یہ بات بھی حقیقت ہے کہ دوسری ٹیموں کی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹر پر دباؤ بھی بہت ہے۔


یونس خان نے کہا کہ ،سرفراز احمد خود ایک سٹار بیٹسمین رہے ہیں، دوسروں کی جانب دیکھنے کی بجائے سب سے پہلے انہیں اپنے آپ کو دیکھنا چاہئے کیونکہ اگر لیڈر مضبوط ہو تو ٹیم خود بخود اکٹھی ہو جاتی ہے،لیڈر اگر فرنٹ سے لیڈ کرے تو

پھر اس کی ٹیم بھی جان لڑا دیتی ہے، ہم نےسرفراز احمد کی ایسی ایسی اننگز دیکھی ہیں کہ وہ مرد بحران بن کر سامنے آئے ہیں۔ یونس خان نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے پاس ایسے کوچ ہیں جو بہت عرصہ سے ان کے ساتھ ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے مینجر بھی

ایک طویل عرصہ سے ٹیم کے ساتھ ہیں، سرفراز احمد کو چاہئے کہ وہ اپنے کوچ اور مینجر کے ساتھ بیٹھ کر پلاننگ کریں اور ایسے پلان سامنے لے کر آئیں جس سے نئی چیزیں سامنے آئیں، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ایک بار پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹاپ فور میں نظر آئے گی ۔