سرفراز احمد نے شکست کاذمہ دار کس کوقرار دے دیا؟حیران کن بات کہہ ڈالی

596

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ 6 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے کھیلتے ہوئے پوری ٹیم 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور کراچی کنگز نے 122 رنز کا 14 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوے شکست کی وجہ بتا دی ہے، سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہمارے ذہن میں 170-180 رنز کاہدف تھا۔

انہون نے کہا کہ ہم بلے سے عملی مظاہرہ نہیں کرسکے ہم اچھی بیٹنگ نہیں کرسکے۔ اوپننگ کرنے کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ میں نے اس میچ میں اوپن کیا تھا لیکن آج اپنے مڈل آرڈر کو دیکھتے ہوئے

ہمیں تجزیہ کرنا پڑے گا کہ میری بہترین پوزیشن کہاں ہے۔ رنز بہت کم تھے اس لیے میں نے فاسٹ باؤلرز کے ساتھ،حملہ کیا اور سپنرز کو بعد میں استعمال کیا۔