پشاورزلمی کے کپتان وہاب ریاض نے لاہور قلندرز سےشکست کی حیران کن،وجہ بتا دی

136

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پشاور نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، جس کے جواب میں قلندرز نے 141 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں پورا کرلیا۔


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوے پشاورزلمی کے کپتان وہاب ریاض نے شکست کی وجہ بتاتے ہوے کہا کہ میرے خیال میں اس وکٹ پر ہمارے 20-30 رنز کم تھے۔

میرے خیال میں وکٹ پر لاہور قلندرز کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرا کیا گیا تھا اس پچ میں فاسٹ باؤلرز کے لئے کچھ تھا۔ ہمارے بلے بازوں کو پچ کو سمجھتے ہوے کچھ اور وقت لگانا چاہئے تھا۔

ہمارے فیلڈرزنے جس طرح مقابلہ کیا وہ ناقابل یقین تھا۔ ہم آخر تک کوشش کرتے رہے۔ انہون نے کہا کہ اس پچ کا پیغام بہت واضح ہے۔ باہر جاؤ اور صرف اپنے شاٹس کھیلو۔